سعودی عرب کا مسافروں کے حقوق کے تحفظ  کے لیے قوانین کا اعلان

سعودی عرب نے بین الاقوامی پروازوں پرپابندی لگادی

فائل فوٹو


سعودی عرب نے مسافروں کے حقوق  کے تحفظ  کے لیے قوانین بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

سعودی ایوی ایشن گاکا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مسافروں کے حقوق اور تحفظ کیلئے قوانین بنا دیئے گئے ہیں جو20 نومبر سے نافذ العمل ہوں گے۔ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ائیرلائن پر بھاری جرمانے ہوں گے اور مسافروں کو ادائیگیاں بھی کی جائیں گی۔

سعودی ایوی ایشن  نے پی آئی اے سمیت تمام ائیرلائنز کو ہدایات جاری کر دیں ہیں جن کے تحت۔ پرواز کی روانگی میں تاخیر اور منسوخی پرائیر لائن مسافروں کو معاوضہ ادا کرے گی۔

انتخابات میں پاک فوج ہماری مدد کرے گی، چیف الیکشن کمشنر

نوٹیفکیشن کے مطابق ایئر لائن پرواز کی روانگی میں 6 گھنٹے سے زائد تاخیرپر مسافروں کو ہوٹل سمیت تمام سفری سہولت مہیا کرے گی اور مسافروں کو قیام و طعام اور ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کی ذمہ دار ہوگی۔ ائیرلائن کی جانب سے 3 گھنٹے سے زائد پرواز کی روانگی میں تاخیر پر مسافروں کو کھانا اور سہولت فراہم کرنا لازمی ہوگا۔

سعودی ایوی ایشن کے نئےقوانین کے تحت پرواز میں 6 گھنٹے سے زائد تاخیر پر ائیر لائن مسافروں کو فی کس 750 ریال دینے کی پابند ہوگی۔ پرواز کی منسوخی کی صورت میں ائیرلائن کو مسافروں کو ٹکٹ کا150 فیصد ادائیگی کرنا ہوگی۔

اے آئی ٹیکنالوجی انسانیت کے لیے بڑا خطرہ قرار

امیگریشن کے بعد مسافر کو آف لوڈ  کرنے پر ٹکٹ کی صورت میں 200 فیصد معاوضہ ادا کرنا ہوگا۔ مسافر کو وہیل چئیرسہولت فراہم نہ کرنے پر ائیرلائن پر 500 سعودی ریال جرمانہ ہوگا جبکہ بغیر کسی وجہ کے کسی دوسرے شہر طیارے کو اتارنے پر بھی مسافروں کو معاوضہ ادا کرنا ہوگا۔


متعلقہ خبریں