اسرائیلی حملوں میں بھارتی نژاد فوجی بھی ملوث نکلے


یروشلم: اسرائیلی کی جانب سے غزہ پر حملوں میں بھارتی نژاد فوجی بھی ملوث نکلے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملے کے دوران مارے جانے والے یہودی فوجیوں کی تصاویر جاری کر دی گئیں جس میں ایک تصویر 20 سالہ بھارتی نژاد فوجی کی بھی شامل ہے جس کی بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی تصدیق کر دی گئی۔

مارے جانے والے بھارتی نژاد اسٹاف سارجنٹ حلیل سلیمان کا تعلق اسرائیل کے جنوبی قصبے ڈیمونا سے تھا۔

ڈیمونا کے میئر بینی بٹن نے کہا کہ ہم انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ اعلان کرتے ہیں کہ غزہ کی لڑائی میں حلیل سلیمان کی موت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا فلسطین کیلئے 5 کروڑ ریال عطیہ کرنے کا اعلان

علاقے میں رہائش پذیر بھارتی نژاد کمیونٹی نے حلیل کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوان تھا جس کا مستقبل بہت روشن تھا۔ کمیونٹی نے غزہ کے قتل عام کے میدان میں ایک بھارتی نژاد شخص کو بھی مرنے کے لیے بھیجے جانے پر اسرائیلی وزیر اعظم کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیل فلسطین جنگ میں حماس کے حملوں میں 333 اسرائیلی فوجی اور 58 پولیس اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں