شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا

شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع  کے مطابق آج اڈیالہ جیل راولپنڈی میں جج ابوالحسنات آفیشل سیکرٹ ایکٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت ناساز ہونے کے باعث جج ابوالحسنات نے پمز منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔

سائفر کیس ، 10 گواہ عدالت میں پیش ، بیان قلمبند نہیں ہو سکے

جیل انتظامیہ کی جانب سے درخواست کہ گئی کہ شاہ محمود قریشی کے ٹیسٹ کرانے ہیں، جیل ڈاکٹر کی ایڈوائس پر پمز منتقل کرنے کی اجازت دی جائے۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کو پتے میں پتھری کا مسئلہ ہے۔

ذرائع کے مطابق جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جیل انتظامیہ کی درخواست پر ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت دی۔


متعلقہ خبریں