انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام ، پی ٹی آئی پر کوئی پابندی نہیں ، نگران وزیراعظم


نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پنجاب میں صحت ،تعلیم سے متعلق منصوبوں پر اچھا کام ہو رہا ہے،پنجاب حکومت کو جہاں ضرورت ہو گی، وفاق مدد فراہم کرے گا۔ پنجاب میں موثر طریقے سے معاملات چلائے جا رہے ہیں ،دیگر صوبے بھی پنجاب حکومت کے طریقہ کار سے سبق سیکھ سکتے ہیں۔

میو اسپتال لاہور کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ توقع ہے دیگر صوبے ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے کیلئے بھر پور کردار اکریں گے۔

نگران وزیراعظم کی چینی سرمایہ کاروں کو گرین انرجی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت

انہوں نے کہا کہ رجسٹر ڈ افغان مہاجرین کو واپس نہیں بھیجا جا رہا،غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کو اپنے ملک واپس بھیجا جا رہا ہے، کسی کی املاک پر قبضہ کرنا یا ہتھیانا ہمارا مقصد نہیں، ہم غاصب ریاست نہیں کہ کسی کی املاک پر قبضہ کر لیں گے۔

نگران وزیراعظم نے مزید کہا کہ غیر قانونی مقیم غیرملکی واپس جائیں اور قانونی طریقے سے آئیں، کافی لوگ پاکستان میں بغیر دستاویزات رہائش پذیر ہیں۔

چینی صدر سے شی جن پنگ سے نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کی ملا قات

انہوں نے کہا کہ  انتخابات کی تایخ دینا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ووٹ ڈالنے کیلئے جتنا آپ بے چین ہیں، اتنا میں بھی ہوں ، الیکشن کمیشن کو ہر قسم کی معاونت فراہم کریں گے، پی ٹی آئی پر الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی پابندی نہیں۔ پی ٹی آئی پر پابندی نگران حکومت کا مینڈیٹ نہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ غزہ پر اوآئی سی اجلاس میں وزیرخارجہ نے پاکستان کی بھر پور نمائندگی کی ،غزہ کی صورتحال انسانی المیہ کو جنم دے رہی ہے،غزہ میں جنگ بندی ہونی چاہیے۔

آنے والے دنوں میں بجلی کے بل زیادہ نہیں ہونگے، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ٹارگٹ سیٹ کیے ہیں،ہمارے نظام کو کسی نے خراب کیا ہے تواس کو ٹھیک کریں گے۔ آئی ایم ایف وفد 2 نومبر کو پاکستان آ رہا ہے، ان کے ساتھ مذاکرات کامیابی سے مکمل ہوں گے۔


متعلقہ خبریں