2017میں نوازشریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی، جاوید لطیف

javed latif

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ 16ماہ کی حکومت ہماری مقبولیت میں کمی لائی۔ 

ہم نیوز کے پروگرام ”پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں گفتگوکرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ 2017میں نوازشریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی، کیا انصاف ملنا لاڈلا پن ہوتا ہے ؟ یہاں تو ایک ملزم کو ججز گیٹ سے بلایا گیا اور چیف جسٹس نے کہا آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔

نواز شریف نے ہیلی کاپٹر جہانگیر ترین کااستعمال کیا ہے، ڈاکٹر مراد راس

انہوں نے کہا کہ ایک شخص عدالت میں نہیں جاتا تھااور گاڑی میں ضمانت مل جاتی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی کا بائیو میٹرک کوئی اور کرتا تھا،کیا نواز شریف نے کبھی کہا کہ میں گرفتاری نہیں دیتا ، کیا نواز شریف نے کبھی ڈنڈا بردارجتھہ بنایا ؟بائیو میٹرک مشین ایئر پورٹ پر ان  کیلئے آئی جسے آپ نے غلط سزادی۔

چار سالوں میں پاکستان کی قوم اور نوجوانوں کو تقسیم کر دیا گیا ہے،  ہم ووٹ کو عزت دو کی بات کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

انتخابات کے حوالے سے جاوید لطیف نے کہاکہ میں جلد سے جلد انتخابات کی بات کر رہا ہوں تو مطلب پارٹی کر رہی ہے، ہم تو کہتے ہیں جلد سے جلد انتخابات ہوں۔

نواز شریف نے پارٹی رہنمائوں کو انتخابی مہم کے لائحہ عمل ترتیب دینے کی ہدایت کردی

انکا مزید کہنا تھا کہ لوگ نواز شریف کو ووٹ دے رہے ہیں تو وہ وزیراعظم کیوں نا بنیں، ہمیں نواز شریف کی وجہ سے ووٹ ملتے ہیں، لوگ ہمارے قائد پراعتماد کرتے ہیں۔

ہمیں کہتے تھے کہ آپ کے لوگ جلسے میں نہیں آتے ، مگر آئے، لوگ نواز شریف کیلئے نکلے ہیں، ہماری 16ماہ کی حکومت ہماری مقبولیت میں کمی لائی۔


متعلقہ خبریں