گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی منظوری دیے جانے کا امکان

Gas

وفاقی کابینہ کی جانب سے (کل)پیر کو گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے.

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کااجلاس پیر کو طلب کرلیاہے ،اس حوالے سےذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ملک میں امن وامان اور معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کاامکان

اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے متعلق بھی ای سی سی کے فیصلے کی توثیق کی جائے گی اور کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سفارشات کی بھی منظوری دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

حکومت کا نئے گیس کنکشنز پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

غیرقانونی معاشی سرگرمیوں کیخلاف جاری آپریشنز کے نتائج سے بھی وفاقی کابینہ کو آگاہ کیاجائیگا ساتھ ہی آئی ایم ایف حکام کیساتھ نومبرمیں مذاکرات کے ایجنڈے سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی۔

یاد رہے نگراں وزیرِ خزانہ شمشاد اختر کی زیرِصدارت ای سی سی کا اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کی گئی تھی۔

سردیوں میں گھریلو صارفین کو گیس 8 گھنٹے ہی ملے گی ، وزیر توانائی

ذرائع کا کہنا تھا کہ اضافے سے گیس صارفین پر395 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا، گیس ٹیرف میں تقریبا 200 فیصد تک اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں