بلڈنگ میٹریل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں


اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد پریشان ہیں کیوں کہ بلڈنگ میٹریل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔

سیمنٹ، بجری، ریت، اینٹ کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عام آدمی کا گھر بنانے کا خواب ادھورا ہو کر رہ گیا ہے، حکومت کی جانب سے بلڈنگ میٹریل کی قیمتیں کنٹرول نہ ہونے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

مہنگائی میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے سیمنٹ کی بوری 1200روپے، سریا 270روپے فی کلو، اینٹ فی ہزار 15000روپے، بجری 125فی فٹ ریت کا ٹرالا 18000روپے کا ہو چکا ہے۔

گردشی قرضوں کا حجم بڑھ کر 2540 ارب روپے ہوگیا

بلڈنگ میٹریل کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر لوگوں نے اپنے تعمیراتی کام رکوا دئیے ہیں جس سے مزدور طبقے کا روزگار بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

مزدور نے اپنی دیہاڑی میں بھی اضافہ کردیا ہے اسی طرح راج گیر، مستری بھی منہ مانگی اجرت طلب کررہے ہیں، فیصل آباد اور گردونواح میں سیمنٹ، بجری، ریت، اینٹ کی قیمتیں ڈیلر منہ مانگی وصول کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں