سعودی عرب،افغان باشندوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کا معاملہ، زونل ڈائریکٹرز کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

پاکستانی پاسپورٹ

سعودی عرب میں 12 ہزار افغانیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کے معاملے پر ڈی جی ایف آئی اے اہم قدم ا ٹھاتے ہوئے تمام زونز سے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

ڈی جی ایف آئی اے نے تمام زونل ڈائریکٹرز کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے، ڈی جی ایف آئی اے نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ نادرا اور پاسپورٹ حکام کے خلاف کتنے کیسز چل رہے ہیں؟

ڈی جی ایف آئی اے نے تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ کیا نادرا اور پاسپورٹ آفس کے ملازمین کو شامل تفتیش کر لیا گیا ہے؟

کیاوہ سرکاری افسر جس نے فارم کی تصدیق کی شامل تفتیش کیا گیا؟ کیاجعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کرنے پر مقدمات درج کیے ہیں؟

واضح رہے کہ 12ہزارافغانیوں کو پاسپورٹ جاری کرنے پر وزارت داخلہ 9 رکنی کمیٹی بنا چکی ہے، کمیٹی میں آئی ایس آئی،آئی بی، ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں کے لوگ شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں