افغانستان سے شکست پر کپتان سمیت کئی کرکٹرز دلبرداشتہ، ہوٹل میں رو پڑے

ورلڈکپ، پاکستان کیخلاف بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

آئی سی سی ورلڈکپ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سمیت کئی کرکٹرز دلبرداشتہ ہو کر ہوٹل میں رو پڑے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹرز نے تصدیق کی ہے کہ افغان ٹیم کیخلاف شکست نے کرکٹرز پر گہرا اثر ڈالا ہے۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی گراؤنڈ میں بھی افغانستان کے خلاف شکست کے بعد پریشان اور کئی مایوس تھے۔

افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کے سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں اگر مگر کا شکار ہوچکی ہیں، ورلڈکپ میں پاکستان نے 5 میچز نے میں سے 3 ہارے جبکہ 2 میں فتح نصیب ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں