کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 45 پیسےمہنگا ہو کر 279روپے 88 پیسے پر بند ہوا ہے۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 336 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 51 ہزار 365 پوائنٹس پر ٹریڈ ہونے لگا۔
واضح رہے کہ قبل ازیں آج صبح ٹریڈنگ کے آغاز کے کچھ دیر بعد امریکی ڈالر کے ریٹ میں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔