انسانی جانوں کو نظر انداز کرنا خود اسرائیل کیلئے الٹا پڑ سکتا ہے، سابق امریکی صدر


واشنگٹن: سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی جانوں کو نظر انداز کرنا خود اسرائیل کے لیے الٹا پڑ سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر باراک اوباما نے اپنے ایک بیان میں اسرائیل کو خبردار کیا کہ غزہ میں اسرائیلی حملے طویل مدتی نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں پانی اور کھانا بند کرنے سے فلسطینیوں کے رویئے مزید سخت ہو جائیں گے اور محاصرے سے اسرائیل کو حاصل بین الاقوامی حمایت بھی کمزور پڑجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے بیان پر اسرائیل سیخ پا

دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی موجود امریکی صدر جو بائیڈن کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل اور یوکرین کو ہتھیاروں کی ترسیل عالمی تنازع کو جنم دے گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے عہدے پر براجمان جو بائیڈن امریکہ کو ورلڈ وار تھری کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں