برطانوی حکومت کا پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کو اپنے ملک میں پناہ دینے کا فیصلہ

england

وہ ملک جس نے پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کو اپنے ملک لے جانے کا اعلان کردیا


برطانوی ہائی کمیشن کے خصوصی وفد نے پروازوں کے حوالے سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سینئر حکام سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن کے وفد کی قیادت پولیٹیکل قونصلر ذوئی وئیر جبکہ سول ایوی ایشن سینئر حکام کی قیادت ڈائریکٹر سکیورٹی ایئر کموڈور (ر) شاہد قادر نے کی۔ سول ایوی ایشن حکام میں سی او او/ ایئرپورٹ منیجر IIAP اور ان کی سکیورٹی ٹیم بھی شامل تھی۔

آئی سی سی نے سلیم ملک کو ویٹرن کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی

اس موقع پر برطانوی ہائی کمیشن اور سول ایوی ایشن حکام نے افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ منتقلی کے لئے پروازوں کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ۔

ڈائریکٹر سکیورٹی سول ایوی ایشن نے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن کا خصوصی پیغام برطانوی ہائی کمیشن وفد کو پہنچایا۔ اس موقع پر اے این ایف، ایف آئی اے، کسٹمز، اے ایس ایف اور پی آئی اے کے نمائندے بھی موجود تھے ۔

اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

برطانوی وفد کی سربراہ نے کہا کہ برطانوی حکومت افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ منتقلی کے لئے خصوصی پروازوں کے حوالے سے تعاون فراہم کرنے پر پاکستان سول ایوی ایشن کی شکرگزار ہے۔


متعلقہ خبریں