ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں چار سو روپے کمی ہوئی ہے۔
اس طرح سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 9 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے، واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 1250 فی تولہ اضافہ ہوا تھا۔