پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں شاہینوں کے جیتنے کی پیشگوئی

ورلڈکپ، پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا میچ میں شاہینوں کے جیتنے کی پیشگوئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں آج پاکستان اور آسٹریلیا کا ٹاکرا ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا ٹاس پاکستانی وقت کے مطابق ایک بجے جبکہ میچ کا آغاز ڈیڑھ بجے ہوگا۔

بھارت کی میزبانی میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن کا 18واں میچ آج کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں بینگلورو کے چنسوامی اسٹیڈیم کے میدان میں اتریں گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا اب تک ورلڈکپ میں 10 بار مدمقابل آچکی ہیں اور کینگروز کا شاہینوں کے خلاف پلڑا بھاری رہا ہے۔ آسٹریلیا نے ورلڈکپ میں پاکستان کو 6 بار ہرایا جبکہ پاکستان کو 4 بار کامیابی ملی ہے۔

پاک آسٹریلیا میچ، ٹاس جیتنے والی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنی چاہئے، ماہرین

میچ کے حوالے سے اسپورٹس سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ ‘کرک ٹریکر’ نے جیتنے والے ٹیم کی پیشگوئی کی ہے۔ کرک ٹریکر کے مطابق بینگلورو میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کے جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چنسوامی اسٹیڈیم کی پچ پر پہلی اننگز میں ایوریچ اسکور 207 رنز ہے۔ پچ کی کنڈیشن بیٹنگ کو سپورٹ کرے گی جبکہ بینگلورو میں مطلع بھی صاف ہے۔


متعلقہ خبریں