محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا جبکہ آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقا مات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔
پنجگور، تربت، آواران،لسبیلہ اور خاران میں بارشجبکہ اوکاڑہ، بہاولنگر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
دیر،سوات اور کوہستان میں چند مقا مات پر ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی ہے جبکہ شمالی علاقوں میں موسم سرد رہے گا۔