بحریہ ٹاون کی سندھ سرکاری زمین کیس میں 460 ارب روپے کی ادائیگی سے معذرت

سپریم کورٹ supreme court سیاستدانوں کی تختیاں

اسلام آباد(زاہد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم )بحریہ ٹاون نے سپریم کورٹ کو سندھ سرکاری زمین کیس میں 460 ارب روپے کی ادائیگی سے معذرت کرلی۔ 

تفصیلات کے مطابق  سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاون کے وکیل نے ایک متفرق درخواست جمع کرائی جو رجسڑرار نے واپس کردی جسمیں کہا گیا ہے کہ کھربوں روپے کی ادائیگی سے بحریہ ٹاون مارکیٹ میں مقابلہ نہیں کر پا رہا۔

متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ کھربوں کے ادائیگی نہیں کرسکتے، سپریم کورٹ بحریہ ٹاون سرکاری زمین عمل درامد کیس کی سماعت اج بدھ کے روزکررہی ہے۔

ذرائع کیمطابق چیف جسٹس قاضی فیض عیسی نے بحریہ ٹاون کی جانب سے عدائیگیاں روکنے پریہ کیس دوبارہ لگایا ہے۔

سپریم کورٹ نے 2019 میں بحریہ ٹاون کیخلاف فیصلے میں کہا تھا کہ سرکاری زمین خلاف ضابطہ اونے پونے دام لی گئی ہے۔

بحریہ ٹاون بعد میں لی گئی 5 ہزار ایکٹر سرکاری زمین پرمزید 460 ارب روپے سات سال میں دینے کا وعدہ کیا تھا۔ سپریم کورٹ میں یہ کیس پہلی بار 2014 میں آیا تھا۔

سپریم کورٹ نے یہ رقم سندھ کے عوام پر خرچ کرنے کا حکم دیا تھا، امتیازی سلوک نہ کیا جائے۔  بحریہ ٹاون کے وکیل کا موقف، سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے متفرق درخواست لینے انکار کردیا ہے۔

 

 

 


متعلقہ خبریں