نگران وزیراعظم کا غزہ تک امدادی سامان پہنچانے کیلئے راہداری کھولنے کا مطالبہ

'صاف اور شفاف انتخابات کی ضمانت نہیں دے سکتے'، نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے غزہ میں جاری کشیدگی کے حوالے سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ تک امدادی سامان پہنچانے کے لیے راہداری کھولنی چاہیے۔

سماجی رابطے ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے اسرائیل فلسطین کشیدگی سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے لکھا کہ اسرائیل کا غزہ میں شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔

شہداء کی تعداد 2600 ہو گئی ، مردہ خانے بھر گئے ، غزہ سے 11 لاکھ فلسطینیوں کا انخلاء

انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو نشانہ بنانا تہذیبی اصولوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ غزہ کی بگڑتی صورتحال پر آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپرین (او آئی سی) اور رکن ممالک سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی 18 اکتوبر کو او آئی سی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ نگران وزیر خارجہ فلسطینیوں کی تکالیف کم کرنے کے لیے اقدامات پر زور دیں گے۔

اس سے قبل نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسرائیلی فورسز فلسطین میں بربریت کا مظاہرہ کررہی ہیں، پاکستان ہمیشہ سے مسئلہ فلسطین پر واضح موقف رکھتا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کریم بینزیما بھی فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے مسئلہ فلسطین پر واضح موقف رکھتا ہے۔ اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ سعودی عرب اور پاکستان مسلسل رابطے میں ہیں۔


متعلقہ خبریں