عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کریم بینزیما بھی فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کریم بینزیما بھی فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے

عالمی شہرت یافتہ فرنچ فٹبالر کریم بینزیما نے بھی اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ڈھائے جانے والے مظالم اور بربریت کے خلاف آواز اٹھادی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کی۔ انہوں نے لکھا کہ ‘ہماری تمام دعائیں غزہ کے ان شہریوں کے لیے ہیں جو ایک بار پھر حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں جو غیر قانونی ہیں۔’

کریم بینزیما نے لکھا کہ ‘غزہ پر کی جانے والی بمباری میں یہ بھی نہیں دیکھا جارہا ہے کہ ان میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔’

خیال رہے کہ غزہ میں انسانی بحران اس وقت شدت اختیار کر گیا ہے۔ اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 2600 سے زائد ہو گئی ہے جبکہ 11 لاکھ سے زائد بے گھر ہو گئے ہیں۔

شہید فلسطینیوں کی میتیں رکھنے کیلئے اسپتالوں کے مردہ خانوں میں جگہ کم پڑنے لگی، شہدا کی میتوں کو آئس کریم ٹرکوں اور ریفریجریٹر گاڑیوں میں رکھا جانے لگا ہے۔


متعلقہ خبریں