سپریم کورٹ کا نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ چیلنج

سپریم کورٹ supreme court

سپریم کورٹ کا نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ چیلنج کر دیا گیا ہے۔ 

نیب ترامیم فیصلہ کیخلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی گئی، یہ درخواست فاروق ایچ نائیک نے سابق ایم ڈی اوجی ڈی سی ایل کی طرف سے دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ نے ہمیں سنے بغیر نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ دیا۔

نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں 7سابق وزرائے اعظم شامل

درخواست میں کہا گیا کہ نیب ترامیم کیخلاف درخواست آئینی و قانونی تقاضے پورے نہیں کرتی تھی۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گءی کہ سپریم کورٹ نیب ترامیم کیخلاف 15 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دے، اس درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی، وفاق اور نیب کو فریق بنایا گیا۔


متعلقہ خبریں