ورلڈ کپ 2023، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی


نئی دہلی: بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی۔

ورلڈ کپ 2023 کے 11 ویں میچ میں بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج ایم اے چدم برم کرکٹ اسٹیڈیم میں اتریں گی۔ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے میچ کا آغاز ہو گا۔

بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کا ورلڈ کپ 2023 میں یہ تیسرا میچ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو 134 رن سے شکست دے دی

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے پہلے 2 میچوں میں کیویز نے کامیابی حاصل کر رکھی ہے جبکہ بنگلا دیش نے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی اور دوسرے میچ میں اسے انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


متعلقہ خبریں