ریاض میں کاکون کنسرٹ کا انعقاد، سعودی وزیر سمیت ہزاروں شائقین کی شرکت

ریاض میں کاکون کنسرٹ کا انعقاد، سعودی وزیر سمیت ہزاروں شائقین کی شرکت

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گزشتہ روز کاکون کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں شائقین نے شرکت کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے عرب نیوز کے مطابق یہ کنسرٹ ریاض کے بلیوارڈ ریاض سٹی میں منعقد کیا گیا۔ کنسرٹ میں سعودیہ کے وزیر ثقافت سمیت ہزاروں کی تعداد میں میوزک کے شائقین نے شرکت کی۔

ریاض کنسرٹ میں سعودی عرب کے مقامی گلوکاروں کے علاوہ کاکون اسٹارز نے بھی پرفارمنس دکھائی۔ کنسرٹ میں کاکون اسٹارز سے میٹ اینڈ گریٹ کے ساتھ ریڈ کارپیٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

امریکا: کانسرٹ نے زمین ہلا کر رکھ دی، 2.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ

اس موقع پر کاکون اسٹارز کا کہنا تھا کہ انہیں سعودی عرب میں پرفارم کرکے کافی اچھا لگا۔

سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان اور عمان کے وزیر ثقافت، کھیل اور نوجوان سید ذیزین بن ہیثم السید نے کنگ سعود یونیورسٹی میں ریاض بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ کیا۔ عمان اس سال میلے کے ایڈیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں