محمودالرشید اور اعجاز چوہدری 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل


انسداد دہشتگردی کی عدالت نے کلمہ چوک میں کنٹینر کو آگ لگانے کے کیس میں بغاوت کی دفعات شامل ہونے پر محمودالرشید اور اعجاز چوہدری کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔

کنٹینر کو آگ لگانے کے کیس میں پولیس نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا اعجاز چوہدری کو رہا کرنے کا حکم

بعد ازاں عدالت نے ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے 21 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

 


متعلقہ خبریں