موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کیلئے ٹھوس اقدامات ضروری ہیں، نگران وزیر اعظم

anwar ul haq

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نےاسلام آباد میں نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے قیام کی تعریف کی۔

نگران وزیر اعظم کا پشاور کا دورہ ذاتی مصروفیات کی بناء پر منسوخ

انہوں نے قدرتی آفات سے بچنے والے انفراسٹرکچر اور پالیسی فریم ورک کی اہمیت پر زور دیا۔

نگران وزیر اعظم نے کہا کہ این ای او سی قدرتی آفات سے نمٹنے اور خطرے اور نقصانات کو کم کرنے میں مدد دے گی، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے سرفہرست ممالک میں سے ایک ہے۔

نگران وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس، آرمی چیف کی شرکت

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقی چیلنج ہے جو ہماری آنے والی نسلوں کو پریشان کرتی رہے گی، ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

نگران وزیر اعظم نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران تمام ریاستی اداروں خصوصا این ڈی ایم اے کی مربوط کوششوں کی بھی تعریف کی۔

ملک سے دہشتگردی کی لعنت کا خاتمہ کریں گے، نگران وزیراعظم

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ایک ایسے پلیٹ فارم کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے جو آفات کی نگرانی کر سکے، یہ نظام قدرتی آفات اور موسمیاتی تغیر میں مدد فراہم کرے گا۔

اس سے قبل چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وزیراعظم کو بریفنگ دی، تقریب میں قومی اور بین الاقوامی معززین نے شرکت کی۔


متعلقہ خبریں