جو ٹکراو چاہتے تھے وہ آج پی ٹی آئی میں نہیں ، محمد علی درانی


سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا  ہے کہ ہمیں ایک دوسرے کے اختلافات کو برداشت کرنا پڑے گا۔

ہم نیوزکے پروگرام ”پاور پالیٹکس ود عادل عباسی”محمد علی درانی نے کہا کہ پاکستان ،جمہوریت اور فوج کو سیاسی جھگڑے سے علیحدہ کرنا ہوگا۔

تحریک انصاف کے لوگ ٹکرائو کی سیاست نہیں چاہتے، محمد علی درانی

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے عوام میں بے یقینی کی کیفیت ہے۔ہمارے لیڈروں کو یہ کوشش کرنی چاہئے کہ وہ باہر بیٹھ کر پاکستانی سیاست کریں۔

پی ٹی آئی کی پوری قیادت نے کہا تھا کہ وہ کسی قسم کے ٹکراو نہیں چاہتے،جو ٹکراو چاہتے تھے وہ آج پی ٹی آئی میں نہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان کے اندر ٹکراو کی کیفیت پیدا کرتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کے حوالے سے شروع سے ہی تحفظات تھے ، علی محمد خان

انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں وہی لوگ رہیں گے جن کی اداروں کیلئے مثبت سوچ ہو،میں نے پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ آپ کو پارلیمنٹ میں رہنا چاہئے، پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ مذاکرات کےذریعے مسائل حل کرنے چاہئیں۔

پاکستان کے اندر موجود جو بیانیہ دیا ہے اس کو تسلیم کرنا چاہئے، سوشل میڈیا کی طرف سے ہونے والے کسی بھی پروپیگنڈے کووزنی نہیں سمجھناچاہئے، ملک سے باہر ہمیں اپنے ملک کی بدنامی کا سبب نہیں بننا چاہئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی سمیت کسی سے کوئی شکوہ نہیں ، شاہد خاقان عباسی

محمد علی  درانی  کا  کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان سے گزارش ہے اپنی سیاست پاکستان کے مفاد میں کریں، تشدد سے پاک تحریک چلائیں۔

پاکستان میں خوشحالی لانے کیلئے کارسرکار میں مداخلت نہیں کرنا چاہئے، رویوں میں مثبت تبدیلی لانی چاہئے۔


متعلقہ خبریں