پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت اور مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر افنان اللہ خان ٹاک شو کے دوران آپس میں لڑ پڑے، پروگرام کے عملے نے دونوں رہنماؤں کو چھڑوایا۔
نجی ٹی وی چینل کے ایک ٹاک شو میں افنان اللہ اور شیر افضل مروت شریک ہوئے۔ میزبان کی جانب سے سوال کیے جانے پر افنان اللہ نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے کچھ نازیبا الفاظ کہے۔
سانحہ 9 مئی سے متعلق چالان جمع ، چیئرمین پی ٹی آئی قصور وار قرار
چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق نازیبا گفتگو پہلے تو شیر افضل مروت سنتے رہے لیکن پھر اچانک غصے میں آکر انہوں نے افنان اللہ خان کو تھپڑ دے مارا۔ جس کے بعد معاملہ ہاتھا پائی تک جا پہنچا۔
ٹاک شو میں ہونے والے جھگڑے کی ویڈیو فی الحال سامنے نہ آسکی لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دونوں رہنماؤں کو گتھم گتھا ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو بھی ا رہی ہے فلحال ان تصاویر پر گزارا کریں۔
ٹھیک چپیڑیں ماری ہیں۔ pic.twitter.com/6c54zu14lM— Arslan Baloch (@balochi5252) September 27, 2023
اس حوالے سے سینیٹر افنان اللہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت لڑائی کے بعد پروگرام سے جاچکے تھے۔
پروگرام کا وہ حصہ ہے جس سے پہلے شیر افضل مروت کو اسٹوڈیو سے نکال دیا گیا تھا، جاوید چوہدری صاحب باقاعدہ ذکر کررہے ہیں کہ شیر افضل اب اسٹوڈیو میں موجود نہیں pic.twitter.com/hGpSVTpanm
— Pervaiz Sandhila (@chsandhilaa) September 27, 2023