دہشتگردی،جرائم، ڈالر،چینی اور کھاد کی اسمگلنگ کی روک تھام ،حکومت نے اہم فیصلے کر لیے 


حکومت نے دہشتگردی،جرائم، ڈالر،چینی اور کھاد کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اہم فیصلے کر لیے۔

رپورٹ  کے مطابق غیرقانونی طور پر مقیم 11لاکھ غیرملکیوں کو بے دخل کیا جائے گا، جرائم، ڈالر،چینی اور کھاد کی اسمگلنگ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری ملوث ہیں۔

اس حوالے سے وفاقی کابینہ نے غیرقانونی طور پرمقیم افغان شہریوں کے بے دخلی پلان کی منظوری دیدی ہے۔

143 ملین لیٹر ماہانہ پیٹرولیم اسمگلنگ، آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ سے رپورٹ طلب کرلی

کابینہ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے افغانستان سےجانے کے بعد 4لاکھ افغانی غیرقانونی طورپرپاکستان آئے، 7لاکھ افغانیوں نے پاکستان میں رہائش کے ثبوت کی تجدید نہیں کروائی گئی۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں غیرقانونی طورپر مقیم اور ویزوں کی تجدید نہ کروانے والوں کو نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ افغان شہریت اور پروف آف ریذیڈنس کارڈ والوں کو بھی نکالا جائے گا۔

ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، روپیہ مستحکم

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وزارت داخلہ نے تمام اسٹیک ہولڈرز، افغان حکومت کی مشاورت سے پلان کابینہ میں پیش کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں