انجکشن سے بینائی ، غفلت برتنے پر 11 ڈرگ انسپکٹرز معطل

کورونا: پنجاب کے 11 ہائی رسک اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد بھی شامل

فوٹو: فائل


وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے غیرمعیاری انجکشن سے بینائی متاثر ہونے کے معاملے پر عفلت برتنے پر 11 ڈرگ انسپکٹرز کو معطل کر دیا۔

صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ لاہور، ملتان، صادق آباد، خانیوال، ساہیوال سمیت 8 اضلاع کے انسپکٹرز کو عفلت برتنے پر معطل کیا۔

آنکھوں کے انجکشن سے بینائی متاثر ہونے پر تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ، اہم انکشافات

انہوں نے مزید کہا کہ ڈریپ اجازت لینے کے بعد انجکشنز کی سپلائی ممکن بنائے گا۔

خیال رہے کہ اواسٹین انجیکشن فراہم کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، اس کے علاوہ بینائی ضائع ہونے کے کیسز کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں