کراچی، غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد افغان شہری گرفتار


کراچی میں سندھ رینجرز کا غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن، متعدد غیر ملکی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر بورڈ کی سپلائی لائن محفوظ بنانے کیلئے رینجرز کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔ واٹر بورڈ کے اشتراک سے سندھ رینجرز نے 31 غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس سیل کردیے۔

آپریشن کے دوران 27 غیر قانونی ہائیڈرنٹس مسمار جبکہ 67 واٹر ٹینکر تحویل میں لے لیے گئے۔ اس موقع پر 132 افراد کو پانی چوری کے الزام میں گرفتار بھی کیا گیا۔ آپریشن کے دوران رینجرز کی بھاری نفری مشینری اور آلات کے ہمراہ مختلف پوائنٹس پر موجود تھی۔

پاکستان میں غیرقانونی مقیم افغان باشندے گیس بھی چوری کرنے لگے

دوسری طرف اسلام آباد میں بھی غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف آپریشن کیا گیا جس میں متعدد افغان شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں