ورلڈکپ سے قبل فِٹنس مسائل میں اضافہ، سری لنکا کے وانندو ہسارنگا بھی ایونٹ سے باہر

ورلڈکپ سے قبل فِٹنس مسائل میں اضافہ، سری لنکا کے وانندو ہسارنگا بھی ایونٹ سے باہر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ 2023 کے آغاز سے قبل ہی تقریباً ہر ٹیم فٹنس کے مسائل سے پریشان ہے، آسٹریلیا، پاکستان، بھارت اور انگلینڈ جیسی بڑی ٹیموں میں بھی انجریز کی بھرمار ہے۔

بھارت کی میزبانی میں کھیلے جانے والے ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن میں دو ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔ ایسی صورتحال میں جب ٹیمیں اپنے ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کر رہی ہیں یا کرچکی ہیں، انہیں اہم کھلاڑیوں کے فِٹنس مسائل کا سامنا ہے۔

کرکٹ ورلڈکپ 2023، جنوبی افریقہ کے دو اہم کھلاڑی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے

پاکستان، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ کے بعد اب اِس صورتحال سے حال ہی میں متاثر ہونے والی ٹیم سری لنکا ہے۔ سری لنکن ٹیم کو یہ دھچکا اُس وقت لگا جب آج لیگ اسپنر وانندو ہسارنگا انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق وانندو ہسارنگا ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہیں اور اسی انجری کی وجہ سے وہ ایشیا کپ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔ ری ہیب کے دوران وانندو ہسارنگا کی تکلیف میں اضافہ ہوا ہے۔

نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری ہو گی ، صحتیاب ہونے میں 4 ماہ لگیں گے

ورلڈکپ میں حصہ لینے والی دیگر ٹیموں کے انجرڈ کھلاڑیوں کی بات کی جائے تو نیوزی لینڈ کے ٹِم ساؤتھی، جنوبی افریقی کے اینرک نورٹجے، پاکستان کے نسیم شاہ، بھارت کے اثر پٹیل، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ، انگلینڈ کے مارک ووڈ اور عادل رشید شامل ہیں۔

سری لنکا کے وانندو ہسارنگا کے علاوہ دشمانتھا چمیرا کے بھی انجری کے باعث ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کے امکانات ہیں۔


متعلقہ خبریں