ڈار کے گھر کے سامنے پارک تعمیر نہ ہوا، چیف جسٹس کا اظہار تشویش


لاہور: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کے سامنے پارک تعمیر نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ڈائریکٹر جنرل  پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی  ( پی ایچ اے) سے استفسار کیا کہ اسحاق ڈار کے گھر کے سامنے پارک کی تعمیر کے حوالے سے پی ایچ اے نے اب تک کیا کیا ہے؟ مقامی لوگ پارک بحال نہ کیے جانے پر سوال کر رہے ہیں،  ڈی جی،  پی ایچ اے نے جواب دیا کہ ٹینڈرز جاری کررکھے ہیں، کارروائی مکمل ہوتے ہی کام شروع کر دیا جائے گا۔

چیف جسٹس پاکستان نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کے سامنے پارک کی جگہ سڑک کی تعمیر کا از خود نوٹس لیا تھا اور پارک بحال کرنے کا حکم  دیا تھا جب کہ عدالت کے حکم پر ہی سابق وزیر کے گھر کے سامنے سڑک اکھاڑ دی گئی تھی اور پارک کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع کردیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں