اسلام آباد، فیول نہ ہونے کے باعث بسیں بند، طلبہ کو مشکلات کا سامنا

اسلام آباد، فیول نہ ہونے کے باعث بسیں بند، طلبہ کو مشکلات کا سامنا

اسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروں میں فیول نہ ہونے کی وجہ سے بسز نہ چل سکیں، طلبہ کو اسکول اور کالجز جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق کئی روز سے اسلام آباد کے مختلف اسکول اور کالجز کی بسیں بند ہیں۔ ڈیزل کے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے آئی ایم سی بی، ایف ایٹ فور کی بسیں منگل سے بند ہیں۔

وفاقی دارالحکومت کے مختلف اسکول اور کالجز کی بسیں بند ہونے کے باعث طلبہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔ معاملے پر فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن سے موقف لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،گوجرانوالہ کی عدالت نےوزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو طلب کر لیا

دوسری طرف پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر سینیٹ اجلاس کیلئے ریکوزیشن جمع کروا دی ہے۔ نئی ریکوزیشن میں مہنگائی اور معاشی صورتحال پر بحث کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریکوزیشن پر 28 ارکان کے دستخط ہیں۔ پہلی ریکوزیشن سینیٹ سیکریٹریٹ نے دستخط مشکوک قرار دے کر مسترد کر دی تھی۔


متعلقہ خبریں