احتجاجی تحریک اب نہیں رکے گی، سراج الحق کا اعلان


پشاور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اعلان کیا ہے کہ احتجاجی تحریک اب نہیں رکے گی اور دھرنے کے تیسرے روز آئندہ کا لائحہ عمل دوں گا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پشاور میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی آنکھوں میں خواب کے بجائے خوف کے سائے ہیں اور ملک میں موت سستی اور روٹی مہنگی ہو گئی ہے جبکہ عوام امن کو ترس رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ اشرافیہ وسائل پر قابض ہے اور مافیاز حکومتوں کا حصہ ہیں، حکومتوں کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے بوجھ عوام کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،گوجرانوالہ کی عدالت نےوزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو طلب کر لیا

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں عوام غریب اور حکمران مال دار ہیں جبکہ حکمرانوں کی شوگر ملوں، کارخانوں اور جائیدادوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ حکمران عالمی اداروں کے کہنے پر عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنا بند کریں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ اور سابقہ حکومتیں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مفادات کی نگرانی پر مامور ہیں اور مہنگائی سے پوری قوم متاثر ہے، اب اعلانات سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

سراج الحق نے اعلان کیا کہ احتجاجی تحریک اب نہیں رکے گی اور دھرنے کے تیسرے روز آئندہ کا لائحہ عمل دوں گا۔


متعلقہ خبریں