مفتی تقی عثمانی پاکستانی لڑکیوں کے عالمی مقابلہ حسن میں حصہ لینے پر شدید برہم

Mufti Taqi Usmani

پاکستانی لڑکیوں کی عالمی مقابلہ حسن میں شرکت مفتی تقی عثمانی کا شدید ردعمل


ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے پاکستانی لڑکیوں کے عالمی مقابلہ حسن میں حصہ لینے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مفتی تقی عثمانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر ایک پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ ’5 دو شیزائیں عالمی مقابلہ حسن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ اگر یہ سچ ہے تو ہم کہاں تک نیچے گریں گے؟

تمام ڈسکوز ہنگامی بنیادوں پر بجلی صارفین کو ریلیف دیں ، نیپرا کی ہدایت

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس خبر کا نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے اور کم از کم ملک کی نمائندگی کا تاثر زائل کرے۔

یاد رہے کہ مِس یونیورس کے مقابلے کی تقریب رواں سال ایل سلواڈور میں منعقد کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں