حارث رؤف کی ایم آر آئی رپورٹ مثبت آگئی

پاکستان بمقابلہ نیدرلینڈز، فاسٹ باؤلر حارث رؤف آج اپنا ورلڈکپ ڈیبیو کریں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز حارث رؤف کی ایم آر آئی رپورٹ مثبت آگئی جبکہ نسیم شاہ کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے میڈیکل پینل نے فاسٹ بولر حارث رؤف اور نسیم شاہ کی انجری کا معائنہ کیا،نسیم شاہ کی ایم آر آئی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی،رپورٹ دیکھنے کے بعد نسیم شاہ کی انجری کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ حارث رؤف کی ایم آر آئی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بولرز کے متبادل شاہنواز دھانی اور زمان خان کل کولمبو پہنچیں گے،پی سی بی دونوں کھلاڑیوں کو متبادل شامل کرنے کی درخواست اے سی سی کو بھجوائے گا۔


متعلقہ خبریں