افواج پاکستان اور اداروں کا منشیات فروشوں کے خلاف مشترکہ آپریشن

pak army

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں منشیات کے خلاف ایف سی بلوچستان (نارتھ)، و دیگر اداروں کا مشترکہ آپریشن، پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے ملکی سطح پر اسمگلروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں منشیات کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایف سی بلوچستان (نارتھ)، اینٹی نارکوٹکس فورس، لیویز، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور دیگر نے مشترکہ آپریشن کیا۔ یہ آپریشن 2016 کے بعد انسداد منشیات کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔

اِس تاریخی آپریشن کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لئے پہلے جرگے کا انعقاد کیا گیا اور متعلقہ لوگوں کو وارننگ دی گئی۔ جرگے کے انعقاد کے بعد مشترکہ طور پر بڑے پیمانے پر اسمگلروں کے خلاف آپریشن کا باقاعدہ آغاز ہوا۔

چترال: مقامی آبادی پاک فوج کی مدد کیلئے باہر نکل آئی

آپریشن کے دوران منشیات کی پیداوار، منشیات ذخیرہ کرنے والی جگہوں اور قیمتی مشینوں کو تلف کیا گیا۔ آپریشن میں اب تک کل 42 اہداف کے خلاف کارروائی کی جاچکی ہے۔ آپریشن میں منشیات کے خفیہ گودام اور منشیات افزائش کی کئی ایکڑ فصلوں کی برآمدگی ہوئی۔

آپریشن میں 6 ٹن ایفیڑرین کی تلفی، 48 منشیات کے کمپاؤنڈز کو مسمار کردیا گیا۔ دوسری جانب 70 ایکڑز منشیات کی فصلیں تلف کردی گئی اور منشیات پروسیسنگ کی 28 مشینیں تباہ کر دی گئی۔ بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن میں ٹوٹل 11 افراد کو زیر حراست لیا گیا۔

منشیات کے اس اڈے کی حفاظت پر 500 سے 600 مصلح غیر قانونی افغانی بھی مامور تھے. آپریشن میں کروڑوں مالیت کی منشیات اور اسکی تیاری میں استعمال ہونے والا ممنوعہ کیمیائی مواد بھی ضبط کیا گیا

عوام اور پاک فوج کسی بھی دہشتگرد کو برداشت نہیں کریں گے، ڈی سی چترال

آپریشن کے دوران 1100 کلو چرس، 94 کلوگرام ایفیڈرین ، 16.2 کلو گرام آئس اور 1090 لیٹر ایچ سی ایل بھی برآمد کر لئے گئے۔ اس برآمدشدہ منشیات کی کُل مالیت 72187950 روپے ہے۔ اس کاروائی میں منشیات کے تمام ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا

مقامی لوگوں نے قلعہ عبداللہ اور گلستان میں منشیات فروشوں کے خلاف اس کاروائی کا خیر مقدم کیا گیا اور سیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں