شاہین میں غصے کی کمی ہے، کرکٹ میں اتنے آداب مجھے پسند نہیں، شعیب اختر


راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے پہچانے جانے والے سابق پاکستانی کرکٹر شعیب اختر نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی میں غصے کی کمی ہے، کرکٹ کے کھیل میں اتنے آداب مجھے پسند نہیں۔

ویڈیو بلاگنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف ہے کہ پاکستان نے بھارت کو انکی سرزمین پر ہرانا ہے، ہم نے کپ لے کر آنا ہے۔

شاہین بھارتی بیٹرز کے ذہنوں میں کرائے کے بغیر رہ رہا ہے،آکاش چوپڑا

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ‘میری خواہش ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ فائنل ہو۔ جس کے بعد تقریباً 3 ہزار لوگوں کو دل کا دورہ پڑسکتا ہے۔ بھارت پیسے بنائے لیکن ہم ورلڈکپ بنائیں گے’۔

قومی ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی سے متعلق انہوں نے کہا کہ ‘شاہین پاکستان کا بہت بڑا اثاثہ ہے۔ ایک چیز جو شاہین میں غائب ہے وہ غصہ ہے۔ میں اگر 135 کلومیٹر فی گھنٹہ سے گیند بازی کرتا تھا تو اس میں 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بلے باز کو کوستا تھا’۔

ایشیا کپ، پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ، شعیب اختر کی وارننگ جاری

راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ ‘شاہین کو اس پر تھوڑا سا کام کرنا ہوگا۔ زیادہ سے زیادہ کیا ہوجائے گا؟ آپ پر جرمانہ عائد کیا جائے گا، تو جرمانہ دے دو۔ رگبی ٹیکل دیں، کچھ بھی نہیں ہوگا۔ آپ جو کرکٹ کھیلتے ہیں اس میں ایسا مزاج رکھیں۔ لڑائیاں ہر کھیل میں ہوتی ہیں لیکن کرکٹ میں اتنے آداب، مجھے پسند نہیں’۔

سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ ‘میں اگر اپنی ٹیم کے ساتھ ہوتا تو ان کو ایسی دلیری سکھاتا کہ ڈرنا نہیں ہے۔ ویرات کوہلی سے بات نہیں کرنی، دھکے دینے ہیں۔ اگر کوہلی بیٹنگ میں مصروف ہوگیا تو میچ جتوا دے گا’۔


متعلقہ خبریں