وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کےمطابق افسوسناک واقعہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کے ساتھ موجود 2 سالہ بچہ محفوظ رہا۔
پٹرول کی قیمت میں پھر بھاری اضافے کا امکان
فائرنگ کے بعد ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے جبکہ ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
خام تیل کی عالمی قیمتوں میں 1 فیصد سے زائد کمی
دوسری جانب افسوسناک واقعے پر اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا بیان سامنے آگیا ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ مقتولین کی شناخت ریحانہ سردار اور ظفر اقبال کے نام سے ہوئی ہے ۔
مقتولین کو ذاتی تنازع پر ان کے رشتہ داروں نے قتل کیا، ملزمان کی شناخت ہوچکی ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔