جلائو گھیرائو کیس ، یاسمین راشد کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ


لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیان اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے مقدمے پر سماعت کی۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی نئی دفعات شامل کر دی ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز

واضح رہے کہ یاسمین راشد پر جناح ہاؤس، ن لیگ کے دفتر اور عسکری ٹاور پرحملے کروانے اور تھانہ شادمان کو جلانے کا الزام ہے۔  ملزمہ کیخلاف گلبرگ، سرور روڈ ، شادمان اور ماڈل ٹاؤن تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔


متعلقہ خبریں