لکی مروت ، گیارہ ہزار واٹ ٹرانسمیشن لائن پر کام کے دوران 4 ٹیکنیشن کرنٹ لگنے سے جاں بحق


لکی مروت میں گیارہ ہزار واٹ کی لائن پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق  چار ٹیکنیشن تتر خیل کے قریب ٹرانسمیشن لائن پر کام میں مصروف تھے کہ اس دوران گرڈ اسٹیشن سے بجلی اچانک بحال کردی گئی، جس کے باعث چاروں کو کرنٹ لگا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ چاروں افراد پرائیویٹ ٹیکنیشن بتائے جارہے ہیں جو ایچ ٹی لائن بچھا رہے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں ولی اللہ ،عارف اللہ ،حضرت علی اور میر احمد شاہ شامل ہیں۔

کرنٹ لگنے سے نوجوان کی ہلاکت، سی ای او کے الیکٹرک پر مقدمہ درج

پشاور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن نے بتایا کہ یہ محکمہ بجلی کے ذیلی ادارے فاٹا کے اہلکار تھے۔ جو شہباز خیل سے حیات خیل نئی لائن بچھانے کا کام کررہے تھے۔ پیزو گرڈ سے غلط فہمی کی بنیاد پر بجلی آن کی گئی۔

 

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں