کاروبار کے اختتام پر ڈالر 302 روپے 95 پیسے کا ہو گیا

ڈالر dollar

کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 99 پیسے سستا ہوا۔

انٹر بینک میں ڈالر 302 روپے 95 پیسے پر بند ہوا ہے۔گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 304 روپے 94 پیسے پر بند ہواتھا۔

انٹربینک میں ڈالر گزشتہ ہفتے 305 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھا اور انٹر بینک میں ڈالر کی بلند ترین اختتامی قیمت 307 روپے 10 پیسے تھی جو 5 ستمبر کو ریکارڈ ہوئی تھی۔

5 روز میں 331 سے 304 روپے پر آگیا ہے، ڈالر کی بلند پرواز کے بعد اوپن مارکیٹ میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کم ہوئی اور ڈالر اوپن مارکیٹ میں 5 روپے کم ہوکر 307 روپے کا ہوگیا تھا۔


متعلقہ خبریں