پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 4 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی

state bank اسٹیٹ بینک

کراچی: اسٹیٹ بینک پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق یکم ستمبر تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 13 ارب 12 کروڑ ڈالر رہے جبکہ زرمبادلہ ذخائر 25 اگست سے یکم ستمبر تک 4 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔

مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.56 کروڑ ڈالر بڑھ کر 5.34 ارب ڈالر ہو گئے جبکہ اسٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر 7 کروڑ ڈالر کم ہوکر 7.77 ارب ڈالر رہے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکل اور کمرشل گاڑیوں کی قیمتوں میں پھر اضافہ

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان بیرونی ادائیگیاں وقت پر کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں