موٹرسائیکل اور کمرشل گاڑیوں کی قیمتوں میں پھر اضافہ


ملک میں ایک مرتبہ پھر موٹرسائیکل اور کمرشل گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ڈان  کی رپورٹ کے مطابق لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ نے متعدد ماڈلز کی قیمتوں میں تین لاکھ 50 ہزار روپے تک اضافہ کیا، تاہم اس کی کوئی وجوہات نہیں بتائیں۔

پیکانٹو آٹومیٹک، اسٹانک ای ایکس پلس، اسپورٹیج اے ڈبلیو ڈی اور اسپورٹیج بلاک (لمیٹڈ ایڈیشن) کی نئی قیمتیں بالترتیب 39 لاکھ 50 ہزار روپے، 62 لاکھ 80 ہزار روپے ، 89 لاکھ 20 ہزار روپے اور 96 لاکھ 50 ہزار روپے ہوں گی، جو اس سے قبل 38 لاکھ 25 ہزار روپے، 60 لاکھ 50 ہزار روپے، 88 لاکھ 20 ہزار روپے اور 93 لاکھ روپے میں دستیاب تھی۔

یاماہا موٹر پاکستان لمیٹڈ نے بغیر وجہ بتائے موٹر سائیکلوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 15 ہزار 500 روپے سے 17 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا۔

اضافے کے بعد یاماہا وائی بی 125 زی، وائی بی 125 زی ڈی ایکس، وائی بی آر 125، وائی بی آر 125 جی اور وائی بی آر 125 جی بالترتیب 3 لاکھ 96 ہزار روپے، 4 لاکھ 23 ہزار 500 روپے، 4 لاکھ 35 ہزار 500 روپے اور 4 لاکھ 53 ہزار اور 4 لاکھ 56 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔


متعلقہ خبریں