نگران وزیراطلاعات مرتضی سولنگی نے 5 ہزار روپے کے نوٹ کی بندش کی تردید کر دی۔
اپنے بیان میں انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ 5 ہزار کے نوٹ کی بندش سے متعلق سوشل میڈیا پر موجود نوٹیفکیشن جعلی ہے۔
انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جعلی نوٹیفکیشن پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔