جو بورڈ کے سامنے پیش ہو گا اسے ٹکٹ دینے پر غور ہو گا، پرویز رشید

حلفیہ الزام ثاقب نثار کے خلاف آیا، رونا وزیر اطلاعات کو پڑ گیا: پرویز رشید

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرسینیٹر پرویزرشید نے کہا ہے کہ ہمارے لیڈر کو صرف اقامہ کی بنیاد پرتاحیات نااہل قراردیا گیا جبکہ فوجی ڈکٹیٹر پرویزمشرف کو ملک واپس آنے پرعدالت عظمیٰ گارنٹی دے رہی ہے۔

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات والے سال مسلم لیگ ن کے سربراہ کو پہلے سیاست سے بے دخل کیا گیا اور پھر اس سے پارٹی صدارت کا حق بھی چھین لیا گیا، یہ سب باقاعدہ سازش کے تحت کیا گیا، دوسری جانب سابق فوجی ڈکٹیٹر پرویزمشرف نے نہ صرف آئین توڑا بلکہ ملک پرآمریت بھی مسلط کی، اس کے باوجود مشرف کو سپریم کورٹ نے وطن واپس آنے پر انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی ہے اور گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کی جانب سے چوہدری نثارعلی خان کو ٹکٹ دینے یا نہ دینے کے سوال پر سینیٹر پرویزرشید نے جواب دینے سے معذرت کرلی البتہ یہ ضرور کہا کہ اس معاملے میں میاں نوازشریف اور شہبازشریف میں کوئی اختلاف نہیں اوراب بھی پارٹی کی وہی پالیسی ہے کہ جو بورڈ کے سامنے پیش ہوگا اسے ٹکٹ دینے پر ضرورغور کیا جائے گا۔

سینیٹر پرویزرشید نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی تقرری کے حوالے سے کہا کہ اس معاملے میں ہمارا موقف سب کے سامنے ہے لیکن ہم  بروقت اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ہرممکن حد تک جائیں گے۔


متعلقہ خبریں