محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب میں بارش کا امکان ہے۔
آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ اسلام آبادمیں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مری،گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، سیالکوٹ اور نارووال میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، دیر،سوات، چترال، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، پشاوراور مردان میں بارش متوقع ہے۔
کوہاٹ، بنوں، کرم اور وزیرستان میں چند مقا مات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بعض میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔