سینکڑوں تربیت یافتہ دہشتگردوں کا ضلع لورالائی، قلعہ عبداللہ، پنجگور اور زیارت میں داخل ہونے کا انکشاف


اسلام آباد(زاہد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم)بلوچستان کے کئی اضلاع میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کا انکشاف، تربیت یافتہ دہشت گرد بلوچستان کے مختلف شہروں میں داخل ہو گئے۔ 

ہم انویسٹی گیشن ٹیم کی تحقیقات میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں کے سینکڑوں تربیت یافتہ دہشت گرد افغانستان سے ضلع لورالائی، قلعہ عبداللہ، پنجگور اور زیارت میں داخل ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق پچھلے دوسال میں دو لاکھ افغان غیرقانونی راستوں سے لورالائی اور اسکے گردنواح علاقوں میں آباد ہوئے، طالبان حکومت کے بعد پاک افغان اورپاک ایران سرحد کے اردگرد علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات بڑھے ہیں۔

ضلع پنجگور، کیچ اورگوادرمیں بھی دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں، ان اضلاع میں پچھلے سال دہشت گردی اور کرائم کے 1297 کیس درج کیے گئے، ان اضلاع میں سال 2021 میں 962 کیس درج کئے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق فرنٹرکانسٹیبلری اور سی ٹی ڈی کو مزید ٹرینیگ اور جدید اسلحہ اور سازوسامان کی ضرورت ہے، کالعدم تنظیموں کے حملے روکنے کیلیے صوبے کی پولیس کو مزید جدت دینا ہوگی۔


متعلقہ خبریں