ایشیاکپ، پاک بھارت ہائی ولٹیج ٹاکرا بارش کی نذرہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق پالی کیلے میں مسلسل بارش کے باعث پاکستان کی اننگز شروع نہ ہوسکی جس کے باعث میچ بے نتیجہ ختم ہو گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک،ایک پوائنٹ دےدیا گیا۔
ایشیا کپ، پاک بھارت میچ بارش کی نذر، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا
اس طرح پاکستان نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کیلئےکوالیفائی کرلیا جبکہ بھارت کیلئے مشکل کھڑی ہو چکی ہے۔
بھارتی ٹیم کو سپر فور کے مرحلے میں پہنچنے کیلئے نیپال کو شکست دینا پڑے گی اگر بھارت نیپال سے میچ ہار جاتا ہے وہ ایونٹ سے باہر ہو جائے گا تاہم اس کے چانسز انتہائی کم ہیں۔
اگر نیپال کیساتھ میچ بھی بارش کی نظر ہو جاتا ہے تو ایسی صورت میں بھارتی ٹیم ایک پوائنٹ ملنے کے بعد اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گی جبکہ نیپال کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔
شاہین شاہ آفریدی نے تاریخ رقم کر دی
خیال رہے کہ بھارت اورنیپال کےدرمیان میچ4ستمبرکوپالی کیلےمیں کھیلاجائےگا۔