ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 ستمبر تک بارشوں کی پیش گوئی

Rain

ملک کے بالائی علاقوں میں 6 ستمبر تک مون سون موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ تمام بڑے درئویاں کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں، دریائوں کے بالائی علاقوں میں 6ستمبر تک مون سون بارشوں کا امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے تاہم پانی کے بہائو میں مسلسل کمی آ رہی ہے، گنڈا سنگھ والا، ہیڈ سلیمانکی اور ہیڈ اسلام کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب  ہے۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 ستمبر تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 3 سے 6 ستمبر تک ملک کے میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گاتاہم بالائی خیبر پختونخواہ، خطہ پوٹھوہار ،اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسطرح 7 اور 8 ستمبر کو بھی ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ اس دوران بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں