یونان میں ایسا جزیرہ جہاں گاڑیاں چلانے پر پابندی ہے


ایتھنز: یونان میں ایک ایسا جزیرہ بھی موجود ہے جہاں گاڑیاں چلانے پر مکمل پابندی عائد ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا میں ایک ایسا علاقہ بھی موجود ہے جہاں فائر بریگیڈ اور ایمبولینس کے علاوہ عام گاڑیوں کے چلانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ علاقہ یونان کا ایک خوبصورت جزیرہ “ہائیڈرا” ہے۔

خوبصورت جزیرے میں گاڑیوں کے شور اور آلودگی کے باعث انتظامیہ نے گاڑیوں کے چلانے پر مکمل پابندی عائد کر دی جہاں اب لوگ سفر کے لیے گھوڑوں کا استعمال کرتے ہیں۔

جزیرہ ہائیڈرا میں کاروں پر مکمل پابندی عائد کر کے اسے قانونی حیثیت دے دی گئی ہے۔ ڈھائی ہزار آبادی والے اس جزیرے کے سمندری راستے پر پہنچتے ہی آپ کو گاڑیوں کی جگہ گھوڑے، گدھے اور خچر دکھائی دیں گے جو آپ کو منزل تک پہنچاتے ہیں۔ مقامی افراد بھی اپنی ضرورت کے لیے گھوڑوں کا استعمال کرتے ہیں۔

سیاحوں کے مطابق یہ ایک ایسی جگہ ہے جو آپ کو وقت سے آزاد کر کے ماضی میں لے جاتی ہے، یہاں کے افراد گاڑیوں سے چھٹکارا پانے کے بعد بہت ہی پرسکون اور خوش ہیں۔


متعلقہ خبریں