ماہرہ خان اپنا راستہ بدل کر اللہ سے رجوع کریں، نور بخاری کا مشورہ


شوبز انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ نور بخاری نے اداکارہ ماہرہ خان کو ذہنی دباؤ سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے اللہ سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ چھ برس سے شدید ذہنی تنا ؤکا شکار ہیں اور اس کے لئے ادویات بھی لے رہی ہیں۔

ماہرہ خان کا یہ ویڈیو کلپ مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہوا تو اس کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے نور بخاری نے اداکارہ کو مشورہ دیا اور لکھا کہ اپنے رب اللہ کی طرف لوٹ آ، جب آپ اس قسم کے احساسات کو محسوس کریں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی روح کو اللہ تعالی سے جڑنے کی ضرورت ہے۔

یہی وقت ہے اس کی پکار سننے کا اور اپنا راستہ بدلنے کا‘ اللہ آپ کی تکلیف کم کرے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نور بخاری کے اس کمنٹ پر ملے جل رد عمل دیکھنے کو مل رہے ہیں، بعض صارفین نور کے مشورے کو پسند کررہے ہیں تو بعض کا کہنا ہے کہ نور کا ڈپریشن کو ایک معمولی بیماری سمجھنا غلط ہے، یہ مرض باقاعدہ علاج مانگتا ہے۔


متعلقہ خبریں